سمندری ہوائیں غیر فعال ہونے سے گرمی میں اضافہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں اتوار کو گرم دن ریکارڈ ہوا، سمندری ہوائیں غیرفعال ہونے کے سبب حبس محسوس کی گئی۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ امیر حیدر لغاری ، چیف میٹرولوجسٹ کراچی کا کہنا ہے کہ عمان کے قریب ایک لو پریشر گرمی کی وجہ سے کل سے درجہ حرارت کم ہونا شروع ہوگا، اتوار کو ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہونے کی وجہ سے غیرمعمولی گرمی کی لہر(ہیٹ ویو) جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔ منگل سے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہوگی۔