قرآن کریم کے ترجمے وتفسیر کی تکمیل کی تیسری تقریب

قرآن کریم کے ترجمے وتفسیر کی تکمیل کی تیسری تقریب

کراچی(سٹی ڈیسک)جماعت اسلامی ضلع ایئرپورٹ علاقہ ملیر کی جامع مسجد توحید پاک کوثر ٹاؤن میں قرآن کریم کے ترجمے وتفسیر کی تکمیل کی تیسری تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع ایئر پورٹ محمد اشرف نے کہا کہ قرآن سے تعلق مساجد سے تعلق کی مضبوطی ہماری پہچان ہونی چاہیے ، تسلسل کے ساتھ تکمیل ترجمہ و تفسیر قرآن کا ایک مرتبہ پھر ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ جماعت اسلامی صرف سیاسی محاذوں پر نہیں بلکہ دعوت کے محاذ پر بھی موجود ہے ۔ ہمارے پیش امام مولانا ثناء اللہ منصوری اور صدر مسجد کمیٹی راشد صمد اس کارواں کے اصل روح رواں ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں