نئے سینیٹری لینڈ فل سائٹ آپریشن کے لیے تربیتی سیشن

نئے سینیٹری لینڈ فل سائٹ آپریشن کے لیے تربیتی سیشن

عملے کو لینڈ فل سائٹ کے موثر استعمال اور آپریشن کے حوالے سے آگاہی فراہم پاکستان کی پہلی لینڈ فل سائٹ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے ،ایم ڈی سالڈ ویسٹ

کراچی(این این آئی)ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی ہدایت پر نئے سینیٹری لینڈ فل سائٹ جام چاکرو کے آپریشن کے لیے تین روزہ تربیتی سیشن کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا،کنسلٹنٹ فرحان لودھی نے ٹریننگ فراہم کی۔سیشن میں عملے کو جدید تقاضوں کے مطابق لینڈ فل سائٹ کے مثر استعمال اور آپریشن کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی، نئے سینیٹری لینڈ فل سائٹ فعل کرنے کے لئے ایک سیل مکمل ہوگیا ہے جبکہ باقی چار سیل پر کام جاری ہے فی الحال ایک سیل مکمل ہونے کے بعدلینڈ فل سائٹ جدید طرزجلد فعال کردی جائے گی۔ اس سلسلے میں عملے کو آپریشن مینجمنٹ کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی گئی۔یہ اقدام صاف ستھرا اور فضلے کے بہتر انتظام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان میں پہلی لینڈ فل سائٹ تیار کی گئی ہے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے ۔ لینڈ فل سائٹ پر تعمیر وترقی کا کام مکمل ہونے کے بعد ماحول دوست آپریشن سے نہ صرف ماحول سے آلودگی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا بلکہ 20ملین ڈالر کاربن کریڈٹ ملنے کی بھی توقع ہے ۔ تربیتی سیشن کا بنیادی مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ متعلقہ عملہ معیاری عملی طریقہ کار (SOPs) پر مکمل طور پر عمل کرے اور کچرے کی تلفی کے عمل کو موثر اور ماحول دوست طریقے سے انجام دے ۔ یہ منصوبہ رواں ماہ باقاعدہ طور پر فعال ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں