مصور وہاب جعفر کے آرٹ ورک پر مبنی سولو نمائش کا افتتاح

 مصور وہاب جعفر کے آرٹ ورک پر مبنی سولو نمائش کا افتتاح

کراچی(این این آئی)اوشین آرٹ گیلری میں معروف مصور وہاب جعفر کے آرٹ ورک پر مبنی سولو نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

 نمائش کاافتتاح صدرآرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کیا اس موقع پر معروف مصور وہاب جعفر بھی ان کے ہمراہ تھے ،سولو نمائش میں 45 نایاب فن پارے پیش کئے گئے ،جو شائقین فن کی توجہ کا مرکز بنے ،نمائش کے کیوریٹر معروف مصور فرخ شہاب تھے ، جبکہ مصور شاہد رسام، تنویر فاروقی، سہیل احمد کے علاوہ آرٹسٹوں اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد بھی نمائش میں شرکت ہوئی ۔ محمد احمدشاہ نے کہا کہ وہاب جعفر کے پاس پاکستانی آرٹ کا ایک وسیع کلیکشن موجود ہے انہوں نے احمد پرویز کے فن پاروں کا ایک بڑا حصہ وی ایم آرٹ گیلری کو بھی دیا ہے ۔ ان کی نمائش کا افتتاحکرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی صحبتیں بڑے لوگوں کے ساتھ رہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں