سائٹ ایریا اور بلدیہ ٹاؤن سے لاپتا ہونے والی لڑکیاں بازیاب

سائٹ ایریا اور بلدیہ ٹاؤن سے لاپتا ہونے والی لڑکیاں بازیاب

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سائٹ ایریا سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو ڈرگ روڈ سے بازیاب کرا لیا گیا۔پولیس کے مطابق 17 سالہ لڑکی جمعہ کے روز ہارون آباد سائٹ سے لاپتہ ہوئی تھی ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

علاوہ ازیں بلدیہ ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی میٹرک کی طالبہ سول اسپتال سے مل گئی۔پولیس حکام کے مطابق طالبہ 8 اپریل کو بلدیہ ٹاؤن کی آفریدی کالونی سے لاپتہ ہوگئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں