مرکزی مسلم لیگ کے تحت مختلف علاقوں میں سستے سبزی بازاروں کا انعقاد
کراچی(این این آئی)مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں سستے سبزی بازاروں کا انعقاد کیا گیا۔
جہاں شہریوں کو سبزیوں اور روزمرہ استعمال کی اشیا منڈی کے نرخوں پر فراہم کی گئیں۔ جس سے ہزاروں خاندانوں نے بھرپور استفادہ کیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے موجودہ مہنگائی کے دور میں ایک خوش آئند اور عوام دوست قدم قرار دیا۔اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ، مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے اور ایسے حالات میں سستے بازاروں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے ۔ مرکزی مسلم لیگ نے ہمیشہ دعوؤں سے بڑھ کر عملی کردار ادا کرنے کی ترجیح دی ہے ۔