محراب پور:بجلی کے ہائی وولٹیج تار گرنے سے گندم کی فصل جل گئی

محراب پور:بجلی کے ہائی وولٹیج تار گرنے سے گندم کی فصل جل گئی

محراب پور(نمائندہ دنیا)ہالانی تھانے کی حدود بہلانی شہر میں رجب سہتو اور نثار سہتو کی زرعی اراضی سے گزرنے والے گیارہ ہزار وولٹ کے بجلی تار اسپارک کرنے کے بعد گندم کی فصل پر گر گئے۔۔۔

 جس سے فصل کو آگ لگ گئی، اور بھاری مقدار میں گندم جل گئی، متاثرہ کاشتکار کے مطابق ہائی وولٹیج لائنیں نہایت بوسیدہ ہیں، ہم نے سیپکو آفس کو اطلاع دی تھی، لیکن تبدیل نہیں کئے گئے ۔ دوسری جانب اکری تھانے کی حدود گاؤں بادل فقیر شر میں اچانک لگنے والی آگ سے محرم شر کا جھونپڑی نما گھر جل گیا، متاثرہ شخص نے پڑوسی پر آگ لگانے کا الزام عائد کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں