کشمور:کھوسہ برادری میں خونریز تصادم، ایک ہلاک، 3زخمی

کشمور:کھوسہ برادری میں خونریز تصادم، ایک ہلاک، 3زخمی

خاتون اغوا کے معاملے پرگولیاں چلیں، تینوں زخمی رحیم یار خان اسپتال منتقلپنگریو میں خاتون ڈوب گئی، محراب پور میں رشتے کے تنازع پر تصادم، 12 زخمی

کشمور، اندرون سندھ (نمائندگان)کشمور کی کھوسہ برادری میں تصادم سے ایک ہلاک اور 3افراد زخمی ہوگئے ، جبکہ پنگریو میں ڈوب کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ کشمور تھانے کی حدود میں کھوسہ برادری میں خاتون اغوا کے معاملے پر تصادم ہوا، جس میں فائرنگ سے ایک شخص عبدالرزاق کھوسو ہلاک اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں امام الدین، شریف، طارق کھوسو شامل ہیں، جنہیں نازک حالت میں رحیم یار خان ریفر کردیا گیا۔ ادھر پنگریو کے نواحی گاؤں پنوں خان کھوسو میں 60 سالہ خاتون صحت زوجہ ولی محمد کھوسو تالاب میں گرکر جاں بحق ہوگئی۔ اہل خانہ کے مطابق متوفیہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، جس کے باعث وہ گھر کے قریب موجود پانی سے بھرے گڑھے میں جا گری۔

محراب پور میں رشتے کے تکرار پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جس میں کلہاڑی، ڈنڈوں، اینٹوں کا استعمال ہوا، تصادم میں ایک گروپ کی دو خواتین سمیت گلاب خاص خیلی، گل بہار خاص خیلی، گل خان خاص خیلی، رحیم خاص خیلی زخمی ہوگئے ، جبکہ دوسرے گروپ کے صاحب خاص خیلی، محمدشاہد خاص خیلی،محمد فاروق خاص خیلی،غلام مرتضیٰ خاص خیلی، محمد موسیٰ خاص خیلی اور ماما یعقوب خاص خیلی زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق زخمیوں کو لیٹر دیکردریا خان مری اسپتال منتقل کر دیا ہے ، فریقین کی رپورٹ داخل کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں