شوہر سے جھگڑے پرخاتون نے نالے میں چھلانگ لگادی

شوہر سے جھگڑے پرخاتون  نے نالے میں چھلانگ لگادی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تین ہٹی بلوچ پاڑا کے قریب بزرگ خاتون نے نالے میں چھلانگ لگا دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق تیز بہاؤ کے باعث خاتون بہتی ہوئی لیاری ایکسپریس وے کے نیچے پہنچ گئی تھیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مددگار ون فائیو اور پولیس نے خاتون کو بحفاظت نکال لیا۔55 سال کی خاتون کا شوہر سے جھگڑا ہوا تھا۔پولیس نے خاتون کو تھانے منتقل کر دیا جبکہ مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں