پولیس چیف کی ہدایت پرپولیو مہم کے لیے جامع سکیورٹی پلان مرتب

پولیس چیف کی ہدایت پرپولیو مہم کے لیے جامع سکیورٹی پلان مرتب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایت پر 13 اپریل تا 19 اپریل 2026 تک شہر بھر میں پولیو مہم کے لیے جامع سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔

مہم کے دوران پولیو ٹیموں اور ورکرز کی سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 7536 پولیس افسران و اہلکار وں کو تعینات کیا گیا ہے جن میں ڈسٹرکٹ ایسٹ سے 936،ڈسٹرکٹ ویسٹ سے 930 ،ڈسٹرکٹ ساؤتھ سے 466،ڈسٹرکٹ سٹی سے 536 اہلکار شامل ہیں۔ پولیس چیف نے زونل افسران کو ہدایت دی کہ انتظامات کی براہِ راست نگرانی یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں