پڈعیدن، کنڈیارو :طلبہ کو نقل کرانے پر5 افراد گرفتار، مقدمہ درج
پڈعیدن، کنڈیارو (نمائندگان دنیا) حکومت سندھ کی جانب سے کاپی کلچر کے خلاف سخت پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور طلبہ کو نقل کرانے پر 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
کنڈیارو پولیس نے طلبا کو کاپی کرانے والے 4کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، جن میں سرویچ علی منگریو، منیر احمد رند، اسد علی کلہوڑو اور کامران کلہوڑو شامل ہیں۔ دوسری جانب دریا خان مری پولیس نے مظہر علی ولد محمد حسن مری کو گرفتار کرلیا، جن کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔