صوبائی محتسب کی زیر صدارت کارکردگی کا جائزہ اجلاس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی محتسب محمد سہیل راجپوت کے زیر صدارت صدر دفتر میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سیکریٹری سید جنید احمد، ڈائریکٹر جنرل نسیم الدین میرانی، رجسٹرار مسعود عشرت، مشیران جبکہ اندرون سندھ کے ریجنل ڈائریکٹرز نے آن لائن زوم پر شرکت کی۔
اجلاس میں اندرون سندھ کے ریجنل ڈائریکٹرز کی ماہوار کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت نے ریجنل ڈائریکٹرز کو عوامی شکایات میں اضافے اور شکایات 60 روز کی مدت میں حل کرنے کی ہدایت دی۔ انھوں نے ریجنل دفاتر کو کھلی کچہریاں منعقد کرنے اور مفاد عامہ سے متعلق مسائل کو اون موشن کے ذریعے حل کرنے کی بھی ہدایت دی۔