جائیداد منتقلی پر ٹیکس نظام آن لائن اور آسان بنارہے ، ناصر شاہ

جائیداد منتقلی پر ٹیکس نظام آن لائن اور آسان بنارہے ، ناصر شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مقامی کونسل کی سطح پر جائیداد کی منتقلی پر ٹیکس وصولی کے نظام کو مکمل طور پر آن لائن اور آسان بنایا جا رہا ہے۔

جس سے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ بدعنوانی کے خاتمے میں بھی نمایاں مدد ملے گی۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جہاں بورڈ آف ریونیو، محکمہ بلدیات اور محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اشتراک سے سندھ بینک، نیشنل بینک آف پاکستان اور بینک آف پنجاب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی علی راشد، سیکریٹری بلدیات ڈاکٹر وسیم شمشاد، نائب صدر نیشنل بینک آف پاکستان فیصل نواز، سربراہ لین دین بینک آف پنجاب شرجیل رضا، نائب چیف ایگزیکٹو افسر سندھ بینک سید اسد علی شاہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے موجودہ نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرتے ہوئے اسے بورڈ آف ریونیو کے آن لائن نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں