نوابشاہ:وزیر صحت نے کمپیوٹرائزڈ ڈومیسائل سسٹم کا افتتاح کردیا
نوابشاہ (نمائندہ دنیا)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ڈپٹی کمشنر آفس میں کمپیوٹرائزڈ ڈومیسائل سسٹم کا افتتاح کردیا۔۔۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ حکومتِ سندھ عوام کو بنیادی سہولیات فراہمی اور سرکاری خدمات میں بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے ۔ جدید ٹیکنالوجی استعمال سے مسائل میں کمی آئے گی۔