میرپور خاص:نویں میں داخلہ، ہشتم کااسکول لیونگ سرٹیفکیٹ جعلی

میرپور خاص:نویں میں داخلہ، ہشتم کااسکول لیونگ سرٹیفکیٹ جعلی

داخلہ منسوخ کرنے کا حکم، محکمہ تعلیم سے معاملے کی انکوائری کے احکامات جاریملوث عناصر کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت، طالبعلم احسان راجہ نے داخلہ لیا تھا

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)میرپورخاص نویں جماعت کے طالب علم کا کلاس ہشتم کا اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ جعلی نکلا، داخلہ منسوخ کرنے کا حکم محکمہ تعلیم کی جانب سے معاملے کی فوری انکوائری اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف سندھ، ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ ریجنل ڈائریکٹوریٹ میرپورخاص نے ایک طالب علم کی جانب سے جمع کرائے گئے جعلی اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ کا نوٹس لے لیا ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر مظفر حسین بھرگڑی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق دی کالجیٹ میرپورخاص نے شکایت درج کروائی تھی کہ گورنمنٹ بوائز ہائر سکنڈری اسکول بھان سنگھ آباد میں زیرِ تعلیم طالب علم احسان راجہ ولد اشتیاق احمد نے داخلے کے لئے کلاس ہشتم کا جو سرٹیفکیٹ جمع کروایا تھا وہ جعلی اور بوگس ہے ۔اسی جعلی دستاویز کی بنیاد پر مذکورہ طالب علم نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 میں رول نمبر 11801 کے تحت شریک بھی ہوچکا ہے ، ریجنل ڈائریکٹوریٹ نے ڈائریکٹر ایلیمنٹری، سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری میرپورخاص کو حکم دیا ہے کہ متعلقہء اسکول کے ریکارڈ کی مکمل تصدیق کی جائے اور معاملے کی شفاف انکوائری کر کے طالب علم کا داخلہ فوری طور پر منسوخ کیا جائے ، اس سلسلے میں کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ میرپورخاص اور ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کو بھی باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں