تعلیمی اداروں میں ویڈ سپلائی کرنے والے 3ملزمان پکڑے گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حساس ادارے اور پولیس نے گارڈن میں کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں ویڈبیچنے والے 3 ملزمان کو گرگرفتار کرلیا۔۔۔
ملزمان سے بھاری مقدار میں ویڈ برآمد ہوئی ۔ملزمان بین الصوبائی لیول پر پولیس کو انتہائی مطلوب تھے ،ملزمان نے تعلیمی اداروں کے اندر منشیات کا نیٹ ورک پھیلایا ہوا تھا۔ملزمان کی شناخت مہزور، عامر اور حماس کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ ملزم مہزور گوادر سے ویڈ جیسا مہلک نشہ لاکر اپنے ساتھیوں میں تقسیم کرتا تھا جو مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں جاکر نشہ بیچتے تھے ۔پولیس حکام کے مطابق ملزم حماس اور عامر نجیب یونیورسٹی کے طالبعلم بھی ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔