شہید ملت روڈ مقابلے میں ہلاک ملزم کی شناخت ، کئی وارداتوں میں مطلوب نکلا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہید ملت روڈ کے قریب گزشتہ شب پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کرلیا گیا۔۔
۔ہلاک ملزم کی شناخت عثمان عرف نور البشیر عرف عثمان بنگالی ولد ابوالکلام کے نام سے کی گئی ۔ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، چھینا ہوا موبائل، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد ہوئی۔ہلاک ملزم ایسٹ اور کورنگی کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم/موبائل اسنیچنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔