ہاؤس رابری میں ملوث خاتون سمیت 3ملزمان پکڑے گئے

ہاؤس رابری میں ملوث خاتون سمیت 3ملزمان پکڑے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیوکراچی بلال کالونی میں پولیس نے ہاؤس رابری میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔۔

گرفتار ملزمان میں عادل، شیزان عرف شیزی اور نائلہ عرف عینی شامل ہیں۔ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گھر سے موبائل فون اور طلائی زیورات چھینے ۔ملزمان کے قبضے سے موبائل فون، پستول 30 بور اور رکشہ برآمد ہوا۔واردات کے ماسٹر مائنڈ صمد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہیے ہیں۔ملزم نے ملازمت سے نکالے جانے پر بدلہ لینے کیلئے واردات کی منصوبہ بندی کی۔ملزمہ نائلہ کو دکان پر بھیج کر مدعی کو مصروف رکھا گیا۔دیگر ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر ڈکیتی کی واردات کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں