سڑکیں خون میں نہا رہیں ، 111دنوں میں 322 اموات انتظامی ناکامی ، شاہد فراز
کراچی(این این آئی)مہا جر قومی موومنٹ (پاکستان)کے چیئرمین آفاق احمد کی رائشگاہ پر سکریٹری جنرل شاہد فراز نے۔۔
شہر کی ابتر صورت حال سے متاثرہ شہریوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران شہر کی دالخراش صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی سڑکیں مسلسل خون میں نہا ر رہی ہیں۔ صرف 111 دنوں میں 322 شہری ٹریفک حادثات کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں صرف 52 افراد ٹرالرز کی زد میں آ کر جاں بحق ہوئے جبکہ زخمیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے ۔ یہ اعداد و شمار کسی حادثاتی صورتحال کی نہیں بلکہ ایک مسلسل انتظامی ناکامی،کرپٹ اور مجرمانہ غفلت کی عکاسی کرتے ہیں۔