فائرنگ سے ایف بی آر انسپکٹر زخمی مقدمہ درج،وزیر داخلہ کا نوٹس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلفٹن دو تلوار کے قریب جھگڑے میں ایف بی آر انسپکٹر زخمی ہوگئے ۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق دو تلوار کے قریب گاڑیوں کے سائیڈ شیشے آپس میں ٹکرا گئے جس کے بعد ڈالے میں موجود گارڈ نیچے اترا اور اس نے گن چیمبر کر لی پھر ایک اور شخص آیا اور ہمیں مارنا شروع کر دیا۔اسی دوران فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میںبھائی شمشیر شدید زخمی ہو گئے جبکہ ان کو خود بھی چوٹیں آئی ۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ جھگڑے کے دوران آغا شاہ میر نامی شخص نے فائرنگ کی جو کہ ریٹائرڈ ایس پی آغا اصغر پٹھان کا بیٹا بتایا جا رہا ہے ۔دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔