ٹریفک نظام بہتر بنانے کیلئے چیکنگ پوائنٹس مزید فعال بنانے کی ہدایت

ٹریفک نظام بہتر بنانے کیلئے چیکنگ پوائنٹس مزید فعال بنانے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کراچی پولیس آفس میں ٹریفک چیکنگ پوائنٹس کی کارکردگی اور شہر بھر میں ٹریفک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی ۔۔۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک و ضلعی ایس ایس پیز ٹریفک بھی شامل تھے ۔ڈی آئی جی ٹریفک نے شہر کے مختلف مقامات پر قائم ٹریفک چیکنگ پوائنٹس کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے موجودہ اقدامات، درپیش چیلنجز اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایت دی کہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے ، شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور قانون کی مؤثر عملداری یقینی بنانے کیلئے چیکنگ پوائنٹس کو مزید فعال اور مربوط بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری کے لیے جدید طریقہ کار اپنایا جائے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں