زائد کرایہ وصولی پر 229گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں

زائد کرایہ وصولی پر 229گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں

3روز میں 13لاکھ جرمانہ، 25گاڑیاں ضبط، 26ہزار مسافروں کو واپس

کراچی(اسٹاف رپورٹر )مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی بسوں ،منی بسوں اور اسپیشل کوچز کے خلاف کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر تمام اضلاع میں کارروائیاں جاری ہیں ۔ تمام ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر زائد کرایہ وصول کرنے کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں ۔گزشتہ تین روز کے دوران 229 بسوں کوچز اور منی بسوں کے خلاف کارروائی کی گئی ، تین روز میں 25 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ کارروائیوں میں 13 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانے عائدکئے گئے جب کہ 26 ہزار500روپے مسافروں کو واپس دلائے گئے ۔ ضلع جنوبی میں 41 بسوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ضلع کورنگی میں 35اور ضلع شرقی میں 41 ،ضلع غربی میں 15 اور ضلع وسطی میں 39 ،ضلع کماڑی میں 27 اور ضلع ملیر میں 31 بسوں کے خلاف کارروائی کی گی ۔مختلف ڈپٹی کمشنرز نے کراچی میں بغیر پرمٹس چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ضلع کورنگی میں بسوں اور وین کے پرمٹس اور ڈرائیوروں کے ڈرائیونگ لائسنس چیک کیے گیے جبکہ بغیر پرمٹس اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس والی چھ بسیں 4 وین 6 رکشے ضبط کیے گئے ۔ گاڑیاں پولیس کے حوالے کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں