منشیات فروش گینگ کی مبینہ سرغنہ انمول عرف پنکی گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں سرگرم منشیات فروش گینگ کی مبینہ سرغنہ انمول عرف پنکی کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ پوش علاقوں میں آئس اور کوکین کی فراہمی کے ایک بڑے نیٹ ورک کو چلا رہی تھی اور ماہانہ کروڑوں روپے کے کاروبار میں ملوث تھی۔ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ منشیات فروشی کے لیے مبینہ طور پر پولیس کو بھاری رقوم دی جا رہی تھیں۔ اس سے قبل اس کے مبینہ سہولت کار عدیل عرف وکی کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے ، جبکہ ملزمہ سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ۔دوسری جانب اے این ایف نے لانڈھی سے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ساڑھے 21 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔