منگھوپیر روڈ پر بینک ڈکیتی کا مقدمہ منیجر کی مدعیت میں درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر روڈ پر بینک ڈکیتی کا مقدمہ پیر آباد تھانے میں درج مقدمہ بینک منیجر کی مدعیت میں درج کیا گیا مدعی مقدمہ کے مطابق کیش وین کا انتظار کررہے تھے۔
اچانک 3 سے 4 بینک کے باہر کھڑے گارڈ سے اسلحہ چھینا،ملزمان گارڈ کو یرغمال بنا کر بینک کے اندر لائے ،ملزمان نے بینک کے اندر موجود دوسرے گارڈ سے بھی اسلحہ چھین لیا،ملزمان نے بینک میں موجود افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنالیا ملزمان نے کاونٹر کے پچھلے شیشے کو توڑا اور اندر داخل ہوئے ،کاونٹر پر رکھی ہوئی نقدی کو تھیلوں میں ڈال کر بینک سے باہر نکلے ،ملزمان بینک کے مین گیٹ پر باہر سے لاک لگا کر اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہوگئے ۔