حب واٹر پمپنگ میں دو کمسن بچے ڈوب گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)حب واٹر پمپنگ میں نہاتے ہوئے دو کمسن بچے ڈوب گئے۔
اطلاع ملتے ہی ایدھی بحری خدمات کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ڈوبنے والے بچوں کی لاشوں کو پانی سے نکال لیا گیا، لاشوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہیں ۔