میرپور خاص:یوسی وائس چیئرمین کیلئے پی پی امیدوار بلا مقابلہ کامیاب
میرپورخاص (بیورو رپورٹ)یونین کونسل نمبر 08 عارب شاہ بخاری میں وائس چیئرمین کی نشست پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بلا مقابلہ کامیابی حاصل کر لی۔
یہ نشست وائس چیئرمین نعیم یوسفزئی کے 17 اگست کو ٹریفک حادثے میں انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے 17 مئی کو پولنگ شیڈول کی گئی تھی۔