گھوٹکی،مقابلے میں زخمی ہونیوالا چل بسا، پڈعیدن میں ملزم گرفتار
گھوٹکی، پڈعیدن (نمائندگان)گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں 14 روز قبل مبینہ مقابلے میں زخمی ملزم عبدالمجید ملک دم توڑ گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مقابلہ تھانہ کھمبڑا کی حدود میں پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک نوجوان کے اغوا کے مقدمے میں مطلوب تھا اور اس کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات بھی درج تھے۔ ادھر پڈعیدن میں چند روز قبل مسمات تاجل خاصخیلی قتل کے الزام میں شوہر مولا بخش ولد گل محمد اور دیور محرم ولد گل محمد خاصخیلی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان قتل کے مقدمہ میں نامزد تھے اور پولیس کو مطلوب تھے ، قاتل شوہر مولا بخش نے اپنے بھائی محرم خاصخیلی کی مدد سے اپنی بیوی تاجل خاتون کو بے دردی سے قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچاکر لاش اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔