لاڑکانہ: 5سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو6سال قید، 5لاکھ جرمانہ

لاڑکانہ: 5سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو6سال قید، 5لاکھ جرمانہ

فورتھ ایڈیشنل اینڈ سول جج کافیصلہ، بابر ماچھی کیخلاف گزشتہ سال مقدمہ درج ہواسینٹرل جیل کاقیدی سجن مہیسر چانڈکا اسپتال میں چل بسا، ورثا کاکھانا نہ دینے کاالزام

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)لاڑکانہ کی عدالت نے 5 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 6 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، جبکہ سینٹرل جیل کا قیدی اسپتال میں چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے فورتھ ایڈیشنل اینڈ سول جج عبدالحسیب ابڑو کی عدالت نے 2025 میں سول لائن تھانہ پر درج جنسی زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے بابر ماچھی کو 6 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، خیال رہے کہ گزشتہ سال 18 جون کو شہر کے اولڈ بس اسٹینڈ کے رہائشی آصف علی سوہو کی جانب سے ملزم بابر ماچھی کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا، اور الزام لگایا تھا ملزم نے اسکی 5 سالہ بیٹی عنیزا فاطمہ سے زیادتی کی ہے ۔ دوسری جانب سینٹرل جیل کا قیدی سجن مہیسر چانڈکا میڈیکل اسپتال میں دم توڑگیا، ملزم کو منشیات برآمدگی کیس میں ولید تھانے کی پولیس نے گرفتار کرکے جیل منتقل کیا تھا، سجن میہسر منشیات کا عادی تھا جسے گزشتہ روز اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، دوسری جانب جاں بحق قیدی رتوڈیرو تحصیل کے گاؤں پنجولورڑ کا رہائشی تھا، سوشل میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد ورثا چانڈکا اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے جیل پولیس پر سجن مہیسر کو کھانہ نہ دے کر بھوک سے مارنے کا الزام لگاتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا، دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں