ریڈ لائن کنٹریکٹر کا دفترسیل کرنے پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے دلائل طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے بی آر ٹی ریڈ لائن لاٹ ٹو کے کنٹریکٹر کا دفتر سیل کرنے کے خلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور ٹرانس کراچی کے وکیل سے دلائل طلب کرلئے ۔
درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 15 اپریل کو ایک اسٹیشن کی ریوائز ڈرائنگ فراہم کی گئی اور صرف پانچ دن بعد کنٹریکٹ ختم کرنے کا نوٹس دے دیا گیا، جبکہ تاخیر کا ذمہ دار کنٹریکٹر کو ٹھہرایا جا رہا ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ منصوبے میں تاخیر پر عدالت کو بھی تشویش ہے اور ایسے بڑے منصوبوں میں اطراف کی سڑکیں بروقت مکمل ہونی چاہئیں۔