سندھ ہائیکورٹ،کیمیکل فیکٹری کو 5لاکھ سے زائد بجلی کا بل بھیجنے پر نوٹس

سندھ ہائیکورٹ،کیمیکل فیکٹری کو 5لاکھ سے زائد بجلی کا بل بھیجنے پر نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کیمیکل فیکٹری کو مبینہ طور پر اضافی بجلی کا بل بھیجنے کے معاملے پر کے الیکٹرک سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 مئی تک جواب طلب کر لیا ہے ۔

 درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نارتھ ناظم آباد میں واقع پنجاب کیمیکل فیکٹری کو پانچ لاکھ روپے سے زائد کا بجلی بل بھیجا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے بجلی چوری کا الزام لگا کر اضافی بل جاری کیا۔ وکیل کے مطابق نیپرا کے سامنے بھی معاملہ زیر غور آیا تھا تاہم کے الیکٹرک درخواست گزار کے خلاف چوری کا الزام ثابت نہیں کر سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں