عدالت نے پٹرول پمپ سیل کرنے سے روک دیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے راشد منہاس روڈ پر واقع پٹرول پمپ سیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور دیگر حکام کو آئندہ کے لیے پٹرول پمپ سیل کرنے سے روک دیا اور متعلقہ فریقین سے رپورٹ طلب کر لی۔
عدالت نے صوبائی حکومت، ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور دیگر متعلقہ حکام سے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔