نیو کراچی صنعتی ایریا میں مقابلے میں ہلاک 5 ڈاکو کرمنل ریکارڈ یافتہ نکلے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی صنعتی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکوؤں کی ہلاکت کا معاملہ مارے جانے والے پانچوں ملزمان کرمنل ریکارڈ یافتہ نکلے ہلاک ملزمان کی شناخت ندیم، سرفراز، نوید، آصف اور غلام عباس کے ناموں سے ہوئی ہلاک ملزم سرفراز کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں سات سے زائد مقدمات درج ہیں۔
ملزم ندیم بھی پانچ سے زائد مقدمات میں نامزد تھا ملزم نوید، آصف اور غلام عباس بھی ڈکیتی سمیت قتل اور اقدام قتل کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے دو تیس بور،نائن ایم ایم پستول اور ایس ایم جی برآمد ہوئی، ملزمان سے ایک کار اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔ ہلاک ملزمان عادی جرائم پیشہ تھے ملزمان نے 20 اپریل کو خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر تاجر کو قتل کیا تھا واردات کے دوران ملزمان 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے تھے ملزمان بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو بھی لوٹا کرتے تھے ملزمان کے مزید کرمنل ریکارڈ کی تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔