گودام کی دیوار گرنے سے 3سالہ بچہ جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سہراب گوٹھ میں ایک گودام کی دیوار گرنے کے نتیجے میں 3 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔۔۔
جاں بحق بچے کی شناخت صفی اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 12 سالہ عثمان زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔