حادثات میں دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد شادمان ٹاؤن میں ٹریفک حادثے کے دوران موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوا جو دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ قبرستان کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں اسکی شناخت 19 سال کے دولت خان ولد احمد گل کے نام سے ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا ۔حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ تاہم واقعے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہوگیا جسکی تلاش کا عمل جاری ہے ۔