سہراب گوٹھ گرین بیلٹ پر قبضے کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج،تجاوزات مسمار

سہراب گوٹھ گرین بیلٹ پر قبضے کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج،تجاوزات مسمار

کراچی (این این آئی)سہراب گوٹھ گرین بیلٹ پر قبضے کیخلاف پنجاب بس اڈہ کے ٹرانسپورٹرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت لانگ روٹ بس ٹرمینل کے جنرل سیکرٹری حبیب خان مروت نے کی۔

سیکڑوں مظاہرین نے قبضہ گروپ کی جانب سے گرین بیلٹ پر قائم کی گئی چھپرا نما تجاوزات مسمار کر دیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ٹرانسپورٹر رہنما محمد موسیٰ خان نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ایک جانب قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے احکامات دے رہے ہیں اور دوسری جانب کراچی بس ٹرمینل کے بعض افراد گرین بیلٹ پر ناجائز ٹریمنل بنانے کیلئے قبضہ کر رہے ہیں جس سے ٹرانسپورٹ برادری میں بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر گرین بیلٹ پر قبضے کو نہ روکا گیا تو کراچی بس ٹرمینل کے گیٹ پر دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ شہر کے امن کو خراب کرنے کی سازش کو متعلقہ حکام روکیں قبضے کا مقصد امن وامان کی صورتحال خراب کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں