جامعہ کراچی کے اساتذہ، ملازمین اور افسران کا بڑے احتجاج کا اعلان

جامعہ کراچی کے اساتذہ، ملازمین اور افسران کا بڑے احتجاج کا اعلان

کراچی(این این آئی)جامعہ کراچی میں اساتذہ،ملازمین اور افسران کی احتجاجی تحریک میں شدت آگئی،جبکہ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت پر تمام شرکا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مزید بڑے احتجاج کا اعلان کر دیا۔

ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن جامعہ کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیو ایڈمن بلاک کے سبزہ زار پر احتجاج میں اساتذہ، ملازمین، افسران اور مختلف ملازمین گروپس کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ شدید گرمی اور دبا کے باوجود ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ  حقوق کے حصول کے لیے متحد ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں