عوامی مسائل کا فوری حل اولین ترجیح،ترجمان سندھ حکومت

عوامی مسائل کا فوری حل اولین ترجیح،ترجمان سندھ حکومت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان حکومت سندھ، سیدہ تحسین عابدی آج اپنی ڈیوٹی کے دوران چیف منسٹر پبلک کمپلینٹ سیل میں موجود رہیں، جہاں انہوں نے عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کو تفصیل سے سنا۔

اس دوران شہریوں نے کالز کر کے اپنے مسائل درج کروائے ۔سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق عوامی مسائل کا فوری اور مؤثر حل حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ تمام شکایات، بالخصوص ہیلپ لائنز پر موصول ہونے والی کمپلینٹس، کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد حل کیا جائے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں حکومت سندھ عوامی خدمت کے لیے متحرک ہے اور ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کے مسائل بروقت حل ہو سکیں

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں