دیوان موٹرز نے بی ایم ڈبلیو ریٹیل شو روم کا افتتاح کر دیا
کراچی(سٹی ڈیسک)دیوان موٹرز نے پاکستان کے پہلے BMW Retail.Next شوروم کا افتتاح کر دیا۔کراچی میں پریمیم ریٹیل کا ایک نیا معیار، جو لوگوں، مقصد اور ترقی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
دیوان موٹرز کے گروپ چیئرمین دیوان محمد یوسف فاروقی نے کہا کہ شوروم کا قیام دیوان موٹرز کے لیے ایک قابلِ فخر سنگِ میل ہے اور بی ایم ڈبلیو گروپ کے برانڈز کے ساتھ ہماری مضبوط وابستگی کا واضح اظہار ہے ۔افتتاحی تقریب میں Karim-Christian Haririan بھی شریک ہوئے ، جنہوں نے اس اہم پیش رفت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ دیوان موٹرز کے ساتھ شوروم کا آغاز ہماری مارکیٹ میں موجودگی کو مزید مضبوط بنانے اور پریمیم کسٹمر تجربے کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔