محراب پور:دوران ڈانس ٹک ٹاکر کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

محراب پور:دوران ڈانس ٹک ٹاکر کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

محراب پور(نمائندہ دنیا)ٹک ٹاکر کی دوران ڈانس ہوائی فائرنگ میں نوجوان زخمی ہوگیا، گزشتہ شب پولیس سرپرستی میں سنہری فارم کے علاقے میں مبینہ مجرا پارٹی میں ٹک ٹاکر اور۔۔

 ڈانس کرنے والی لڑکیوں کو بلایا گیا تھا، دوران ڈانس کرن نامی ٹک ٹاکر نے پستول سے ہوائی فائرنگ شروع کر دی، نشے میں ہونے سے ٹک ٹاکر کی چلائی گولی لگنے سے سندھ کالونی مورو کا رہائشی نوجوان نذیر احمد سنگراسی شدید زخمی ہوگیا جسے مورو اسپتال منتقل کیا گیا اورحالت نازک ہونے کے باعث نواب شاہ منتقل کر دیا گیا، دوسری طرف مجرا پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود پولیس نے آخری اطلاعات تک منتظمین اور نوجوان کو زخمی کرنیوالی ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں