خاتون کو ہراساں کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل، ملزم کی تلاش شروع
کراچی (این این آئی) کراچی کے علاقے کورنگی میں خاتون کو سرِ عام ہراساں کرنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔۔
، تاہم ابھی تک کوئی باقاعدہ شکایت درج نہیں کروائی گئی۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ چند روز قبل کورنگی نمبر 6، سیکٹر 51-B میں پیش آیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون گلی میں کھڑی ہیں کہ اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار ان کے قریب آتا ہے اور ملزم خاتون کے پاس سے گزرتے ہوئے نازیبا حرکت کرتا ہے اور موقع سے فرار ہو جاتا ہے ۔پولیس حکام نے کہا کہ انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگانا شروع کر دیا ہے تاہم اب تک کسی متاثرہ خاتون یا ان کے اہلخانہ کی جانب سے پولیس کو کوئی رسمی درخواست موصول نہیں ہوئی۔