سٹی کورٹ میں پیشی کے دوران پولیس افسر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

سٹی کورٹ میں پیشی کے دوران پولیس افسر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ کراچی میں پیشی کے لیے آنے والے پولیس افسر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔ ۔۔

پولیس کے مطابق اے وی سی سی گارڈن میں تعینات پولیس انسپکٹر محمد لطیف سٹی کورٹ میں موجود تھے کہ اس دوران انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا۔ پولیس حکام کے مطابق 53 سالہ انسپکٹر محمد لطیف عدالت میں پیشی کے سلسلے میں سٹی کورٹ آئے تھے ۔ طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج انتقال کرگئے ۔ پولیس کے مطابق متوفی انسپکٹر اے وی سی سی گارڈن میں تعینات تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں