آٹزم شعبے میں نمایاں خدمات پر ارم رضوان کو تمغئہ امتیازسے نواز دیا گیا

آٹزم شعبے میں نمایاں خدمات پر ارم رضوان کو تمغئہ امتیازسے نواز دیا گیا

کراچی(آن لائن) آٹزم کے شعبے کی معروف اسپیشلسٹ ارم رضوان کو تمغۂ امتیاز سے نواز دیا گیا ۔۔۔

یہ اعزاز ان کو ملک میں آٹزم کی دیکھ بھال کے نظام کو نئی سمت دینے ، غیر معمولی خدمات، پیشہ ورانہ مہارت اور مسلسل لگن کے اعتراف میں دیا گیا ہے ۔گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ارم رضوان کو تمغۂ امتیاز عطا کیا۔پاکستان میں آٹزم کے لیے پہلے رہائشی مرکز کی نگرانی کرنے والی ارم رضوان ملک میں آٹزم کے شعبے کی ایک نمایاں رہنما کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں