سنجھورو:پولیس کی بروقت کارروائی چوری کی گئی بکریاں برآمد کرلیں
سانگھڑ (نامہ نگار)ضلع سانگھڑ کے تھانہ سنجھورو کی حدود دیہہ 2 دم گوٹھ لطیف آباد کے زمیندار منیر احمد طور کے ڈیرے سے گزشتہ رات چوری بکریاں سنجھورو پولیس برآمد کرلیں۔
پولیس کے مطابق جوانوں نے دیہہ 39 چک پولیس چیک پوسٹ پر ناکہ لگایا ہوا تھا، چور پولیس کو دیکھ کر بکریاں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ چوری شدہ بکریوں کی بروقت برآمدگی پر زمیندار منیر احمد طور نے سنجھورو پولیس کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔