میرپور خاص:سندھڑی سے بازیاب لڑکیاں میڈیکل کیلئے اسپتال منتقل
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)سندھڑی سے بازیاب کرائی گئی مغوی لڑکیوں کو میڈیکل کے لیے سول اسپتال میرپورخاص منتقل کر دیا گیا، جہاں بعد ازاں لڑکیوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے وومین تھانے لایا گیا۔
بازیاب ہونے والی لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہماری لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی۔ تاہم جس مقام پر انہیں رکھا گیا تھا وہاں کے پڑوسیوں نے ایسا کرنے نہیں دیا ڈی آئی جی میرپورخاص نے کہا ہے کہ میرپورخاص ڈویژن میں اس طرح لڑکیوں کے اغوا کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ جبکہ مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔