مٹیاری:نوجوان کی ہلاکت، نشہ آور ادویات بیچنے پرکارروائی کے احکامات

مٹیاری:نوجوان کی ہلاکت، نشہ آور ادویات بیچنے پرکارروائی کے احکامات

ڈی ایچ اونے افسران کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے کریک ڈاؤن کا اعلان کردیاڈاکٹروں کی خصوصی کمیٹیاں تشکیل، میڈیکل اسٹور سیل کرنے کا حکم دیدیا گیا

مٹیاری(نامہ نگار)17 سالہ نوجوان کی مبینہ نشہ آور گولیاں کھانے سے ہلاکت کے معاملے پر محکمہ صحت مٹیاری نے نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر میں نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مٹیاری ڈاکٹر زاہد صدر نے واقعے کے بعد محکمہ صحت کے افسران کا ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس میں ہالا، نیوسعیدآباد اور مٹیاری میں نشہ آور گولیاں اور انجکشن فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا۔ڈی ایچ او کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق مختلف تعلقوں میں ڈاکٹروں پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ مٹیاری کے لیے ڈاکٹر ونود، ڈاکٹر عظیم اور ڈاکٹر رضوان، ہالا کے لیے ڈاکٹر نظیر ملاح، ڈاکٹر عبدالحسین اور ڈاکٹر علی رضا جبکہ سعیدآباد کے لیے ڈاکٹر شاہزیب شاہ، ڈاکٹر آصف ابڑو اور ڈاکٹر سردار احمد کو مقرر کیا گیا ہے ، محکمہ صحت نے غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری نشہ آور ادویات اور انجکشن فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹورز کو فوری طور پر سیل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہالا کے تھلہ روڈ کے رہائشی 17 سالہ نوجوان شیراز شیخ کے مبینہ طور پر نشہ آور گولیاں کھانے سے جاں بحق ہونے کی خبر سامنے آئی تھی، جس کے بعد محکمہ صحت نے تحقیقات کے لیے الگ انکوائری کمیٹی بھی قائم کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں