دولت پور:قومی شاہراہ پربس ٹرالر تصادم، خاتون سمیت 6زخمی
دولت پور (نمائندہ دنیا)دولت پور قومی شاہراہ گاؤں دیہہ فلیل کے مقام پر کراچی سے سکھر جانے والی شالیمار کوچ ٹرالر سے ٹکرا گئی۔۔۔
جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر شاہپورجہانیاں منتقل کیا گیا، زخمیوں میں بس ڈرائیور پرویز علی ولد اللہ بچائیو چانڈیو، قادر خان ولد داؤد خان، سہیل احمد ولد محمد صدیق سہو، حبیب اللہ ولد منور الدین کلہوڑو اور ایک خاتون حسنہ زوجہ امتیاز شامل ہیں جبکہ ایک زخمی مسافر کی حالت تشویشناک ہونے پرنوابشاہ روانہ کردیا گیا۔