سٹہ کھیلنے میں ملوث 8ملزمان گرفتار

سٹہ کھیلنے میں ملوث 8ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر کینٹ پولیس نے جوا/سٹہ کھیلنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ملیر کینٹ کی حدود سے 08 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے تاش کارڈز ، پرچیاں، ٹوکن، اور جوئے میں لگائی گئی 42000 سے زائد لگائی گئی رقم اور 40000 کیش رقم برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد، کامران، وقاص، عبدالصمد، رحمت اللہ، عبدالوہاب، آمان اور ذیشان کے ناموں سے ہوئی۔گرفتار ملزمان جواء سٹہ کھیلنے میں مصروف تھے ۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں