لاڑکانہ:ذوالفقار جونیئر کا شیخ زید ویمن، چانڈکا چلڈرن اسپتال کا دورہ
لاڑکانہ (بیورورپورٹ) شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے لاڑکانہ میں شیخ زید ویمن اسپتال اور چانڈکا چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا۔۔۔
جہاں انہوں نے ایچ آئی وی میں مبتلا مریضوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ ایچ آئی وی کے مریضوں کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں تاکہ متاثرہ مریضوں کو ہر ممکن علاج اور سہولت میسر آ سکے۔