لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ میں مبینہ جعل سازی کے اہم شواہد حاصل

لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ میں مبینہ جعل سازی کے اہم شواہد حاصل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ میں مبینہ جعل سازی کے معاملے میں نیب نے جاری انکوائری میں اہم شواہد حاصل کرلیے۔

 نیب ذرائع کے مطابق انکوائری کو باضابطہ طور پر انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں جعل سازی اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ بعض رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کے افسران مبینہ طور پر جعل سازی اور فراڈ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزمان نے غیر قانونی طور پر تیار کردہ پلاٹس کی فائلیں فروخت کیں اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقوم وصول کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں