نیت فاؤنڈیشن کی اجتماعی قربانی مستحق خاندانوں میں گوشت تقسیم

نیت فاؤنڈیشن کی اجتماعی قربانی مستحق خاندانوں میں گوشت تقسیم

کراچی(پ ر)معروف سماجی تنظیم نیت فاؤنڈیشن کی جانب سے رواں سال بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مستحق خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا گیا۔

فاؤنڈیشن کے ترجمان وقاص نوین کے مطابق قربانی کے بعد گوشت کو احتیاط سے پیک کر کے یتیموں، نادار خاندانوں، دیہاڑی دار مزدوروں اور دیگر مستحق افراد تک عزت و احترام کے ساتھ پہنچایا گیا تاکہ عید کی خوشیاں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔ترجمان کے مطابق نیت فاؤنڈیشن کی جانب سے کورنگی، اورنگی ٹاؤن، مچھر کالونی ، کورنگی مدرسہ اور ایمپریس مارکیٹ کے اطراف کے علاقوں میں خصوصی طور پر گوشت تقسیم کیا گیا جس سے بڑی تعداد میں مستحقین عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی ایثار،  اور انسانیت کے جذبے کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں